ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے کوپّل میں گائے کو لانے کے لئے کھیت میں داخل ہونے پر اونچی ذات والے نے دلت خاتون کی چپلوں سے کی پٹائی ؛ ملزم گرفتار

کرناٹک کے کوپّل میں گائے کو لانے کے لئے کھیت میں داخل ہونے پر اونچی ذات والے نے دلت خاتون کی چپلوں سے کی پٹائی ؛ ملزم گرفتار

Sat, 11 Feb 2023 12:14:56    S.O. News Service

کوپّل 11/فروری (ایس او نیوز)   ریاست کرناٹک کے کوپل  میں اپنی گائے کو باہر لانے کے لئے ایک کھیت میں  گھسنا ایک دلت عورت کو اتنا مہنگا پڑا کہ اُسے کھیت کے مالک نے چپلوں سے پیٹا  اور اس کی ذات کو لے کر گالیاں دیں۔ پتہ چلا ہے کہ اس کی گائے ایک اونچی ذات والے کے کھیت میں گھس گئی تھی، جسے واپس لانے کے لئے دلت خاتون  اس کے کھیت میں داخل ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطا بق یہ واردات 3 فروری کو پیش آئی تھی، مگر وڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بنگلور سے قریب 350 کلو میٹر دور   کوپل ضلع کے کنک گیری تعلقہ کے را م پور گاؤں کا ہے۔

انگریزی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق  متاثرہ خاتون  شوبھیما ہریجن نے اخبار کو فون پر بتایا کہ  2 فروری کی رات  کو اس کی گائے واپس گھر نہیں آئی تو اگلی صبح یعنی 3 فروری کو  وہ اور اس کا شوہر الگ الگ سمتوں  میں گائے کو تلاش کرنے نکل پڑے۔ جب اسے معلوم ہوا کہ    امریش کمبر  کے گھر کے سامنے اس کی گائے  کھمبے سے بندھی ہوئی ہے   تو شوبھیما ہریجن  اپنی بیٹی کے ساتھ  اپنی گائے واپس لانے وہاں گئی۔امریش کمبر نے اسے  کہا کہ  گائے اس کے  زرعی کھیت میں گھس کر  اس کی فصل کو تباہ کر دیا ہے۔پھر اس نے مجھے غلیظ زبان میں گالیاں دینا شروع کیا اور میری ذات [مڈیگا] کی بنیاد پر میری توہین کی۔اس کی گالیوں اور کی جانے والی توہین کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو گھر جانے کو کہا، لیکن وہ نہیں گئی۔ امبریش کھمبار  نے اس دوران نے سرعام میرے منہ پر دو تھپڑ مارے تو  میری بیٹی رونے لگی۔ جب میں زمین پر گر گئی  تو امبریش نے اپنی چپل اتار دی اور مجھے  چپل سے بے رحمی سے مارا،'' 

متاثرہ  خاتون  اپنے رشتہ داروں کی مدد سے بعد میں اسی دن کانکاگیری پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کرائی جس کے بعد حملہ آور کے خلاف درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) ایکٹ کے علاوہ تعزیرات ہند کی  مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور بعد میں اُسے گرفتار کیا گیا۔  

میڈیا رپورٹوں میں  سوشیل میڈیا پر وائرل  ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وڈیو  میں   ایک شخص  کوایک دلت خاتون کو کھمبے سے باندھ کر چپل سے مارتے اور پیٹتے ہوئے دیکھا گیا  ہے،رپورٹوں کے مطابق شوبھما ہریجن نامی  عورت مرد سے التجا کرتی نظر آتی ہے کہ وہ اسے مارنا بند کرے۔ لیکن وہ اُسے گالیاں دیتے ہوئے مارپیٹ  جاری  رکھتا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق کنکاگیری پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج ہے، ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔ایسے میں مختلف دلت تنظیموں نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: